نئی دہلی ،14؍ مارچ (ایس او نیوز۳آئی این ایس انڈیا)راجیہ سبھا میں آج نامور سائنسی اسٹیفن ہاکنگ، سابق رکن وی پی ایم سامی، نکسلی حملے میں سی آر پی ایف کے شہید 9 جوان اور تمل ناڈو کے تھینی میں آگ کی وجہ سے جان گنوانے والے نو افراد کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔اجلاس شروع ہونے پر چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے ایوان بالا کے سابق رکن وی پی ایم سامی اور نامور سائنسی اسٹیفن ہاکنگ کی موت کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سامی کا دو مارچ کو 87سال کی عمر میں انتقال ہو گیا تھا۔سماج کی خدمت سے جڑے سامی نے سماج کے کمزور اور محروم طبقات کی تخلیق نو کے لئے انتھک کوشش کی۔انہوں نے ایوان بالا میں 1977 سے 1983 تک پڈوچیری کی نمائندگی کی تھی۔نائیڈو نے کہا کہ نامور سائنسی اسٹیفن ہاکنگ کا 76 سال کی عمر میں آج برطانیہ کے کیمبرج میں ان کی رہائش گاہ پر انتقال ہو گیا۔بلیک ہول اور رلیٹوٹی کے علاقے میں قابل ذکر کام کرنے والے ہاکنگ موٹر نیوران نامی بیماری میں مبتلا تھے جس کی وجہ سے ان کی زندگی وہیل چیئر تک سمٹ گئی تھی۔ لیکن انہوں نے کبھی ہار نہیں مانی اور طبیعات کے میدان میں بے مثال کردار انجام دیا۔انہوں نے بتایا کہ 1974میں ہاکنگ نے بلیک ہولس کی تھیوری پیش کی جسے ہاکنگ ریڈیشن کے نام سے جانا گیا۔ہاکنگ نے ہی بلیک ہولس کی لیک توانائی کے بارے میں بتایا۔تھیوری آف کاسمولجی ان کی ہی دین ہے جسے یونین آف رلیٹوٹی اور کوانٹم میکینکس بھی کہا جاتا ہے۔نائیڈو نے کل چھتیس گڑھ کے سکما میں نکسلی حملے میں سی آر پی ایف کے نو جوانوں کے شہید ہونے کا بھی ذکر کیا۔انہوں نے تمل ناڈو کے تھینی ضلع میں9 افرادکے ہلاک ہونے کا بھی ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ ایوان ان لوگوں کے خاندان والوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہے ان واقعات میں زخمی ہوئے لوگوں کے جلد صحت مند ہونے کی دعائیں کرتا ہے۔